Vibe Digital Zone

VIBE DIGITAL ZONE

ہر خبر، ہر لمحہ، آپ کے ساتھ

بریکنگ نیوز
• کراچی: آج شہر بھر کی اہم خبریں اور علاقائی صورتحال • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتیں • سونے کے ریٹس میں اتار چڑھاؤ • Vibe Digital Zone پر خوش آمدید
صدر ٹرمپ کا اپنے نائب اور مشیران خاص کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ؛ وائٹ ہاؤس کی تصدیق

 


ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر ہونے والے مذاکرات کے لیے امریکی صدر نے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں اعلان کیا کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجا جا رہا ہے جہاں ایران کے ساتھ امن معاہدے پر مذاکرات ہوں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ پاکستان جانے والے امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے جب کہ صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ نائب صدر وینس شروع سے اس عمل میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں اور اب وہ مذاکرات کے نئے مرحلے کی قیادت کریں گے۔


نوزائیدہ بچوں میں ایم پاکس کے کیسز، ماہرین کا انتباہ

 

ماہرِ اطفال و متعدی امراض ڈاکٹر فاطمہ میر نے آغا خان یونیورسٹی میں میڈیا راؤنڈ ٹیبل کے دوران بتایا کہ صوبہ سندھ کے علاقے خیرپور سے ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جہاں بچوں میں بخار، کمزوری اور پانی سے بھرے دانوں جیسی علامات دیکھی گئی ہیں جبکہ بعض اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں منکی پاکس کی بیماری پہلے زیادہ تر بالغ افراد میں دیکھی جاتی تھی لیکن اب بچوں میں اس کا ظاہر ہونا سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں میں انفیکشن کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ اسپتالوں میں کراس انفیکشن ہو سکتی ہے جہاں صفائی اور آئسولیشن کے مؤثر انتظامات نہیں کیے جاتے۔ بیماری کے آغاز میں بخار، سستی اور کمزوری ظاہر ہوتی ہے، جس کے بعد جسم پر بڑے اور تکلیف دہ دانے نکلتے ہیں جو عموماً 2 سے 4 ہفتوں میں خود بھی ختم ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جیسے ہی علامات ظاہر ہوں، مریض کو فوراً الگ کیا جائے اور متعلقہ حکام کو اطلاع دی جائے۔ گھروں میں بھی متاثرہ فرد کو الگ رکھنا ضروری ہے، خصوصاً اگر گھر میں کوئی فرد کمزور قوتِ مدافعت یا دائمی بیماری کا شکار ہو۔

اس موقع پر ماہرِ متعدی امراض ڈاکٹر فیصل محمود نے کہا کہ اب ایم پاکس صرف بیرونِ ملک سے آنے والے افراد تک محدود نہیں رہا بلکہ ملک کے اندر اس کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں 2025 کے دوران ایم پاکس کے 53 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں زیادہ تر بیرونِ ملک سفر سے متعلق تھے۔ تاہم، 2026 میں یہ رجحان تبدیل ہوتا نظر آ رہا ہے۔کراچی میں اس سال سامنے آنے والے دو تصدیق شدہ کیسز میں سے ایک مقامی سطح پر یعنی خیرپور کا ہے۔

اگلا صفحہ ←

نیوز لیٹر سبسکرائب کریں

تازہ ترین خبریں اپنے ای میل پر حاصل کرنے کے لیے سبسکرائب کریں