ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر ہونے والے مذاکرات کے لیے امریکی صدر نے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں اعلان کیا کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجا جا رہا ہے جہاں ایران کے ساتھ امن معاہدے پر مذاکرات ہوں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ پاکستان جانے والے امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے جب کہ صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ نائب صدر وینس شروع سے اس عمل میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں اور اب وہ مذاکرات کے نئے مرحلے کی قیادت کریں گے۔